بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،17واصل جہنم

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کے قریبی ساتھی چوہدری امیر قابل 40 سالہ رفاقت توڑ کرن لیگ میں شامل

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشتگردوں کے صفایا کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔