گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان میں الیکشن کا بغل بجتے ہی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے
جبکہ متعدد جماعتوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث الیکشن میں آزادامیدوار کے طور پر حصہ لیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بارہ مہاجر نشستیں: آئینی تحفظ، ریاستی وحدت اور مسئلہ کشمیر کے تاریخی مقدمے کا اہم امتحان؟
دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کر لی گئی ہے ،پنجاب پولیس کے پانچ ہزاراہلکار گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔
رائٹ مینجمنٹ فورس کے ڈیڑھ ہزاراہلکارگلگت بلتستان الیکشن کی سکیورٹی پرتعینات ہوں گے،پنجاب کانسٹیبلری کے 1 ہزار 242،اورپنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 1 ہزار 958 اہلکار بھیجے جائیں گے۔
لاہورپولیس کے تین سو اہلکاربھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیےبھجوائے جائیں گے،اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کومراسلہ لکھ کر ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کاکہہ دیا،ٹرانسپورٹ اور عملے کی تفصیلات سی پی او بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حجاج کے لیے آبِ زم زم اور سامان لانے سے متعلق نئی پالیسی جاری
لاہور پولیس کے 300 اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے بھجوائے جائیں گے،اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہاگیاہے کہ اہلکاروں کو بھجوانے کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے،ٹرانسپورٹ اور عملے کی تفصیلات بھی سی پی او کوبھجوانے کا حکم دیاگیاہے۔




