راولپنڈی: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایراسمس منڈس اسکالرشپ:پاکستانی طلباء کا بڑا اعزاز، 135 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
آسٹریلوی الیکس کیری نے 19 ، کپتان جوش انگلس نے 13 ، نیتھن ایلس نے 8 اور اولیور پیک نے 7 رنز بنائے، آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کی اوچھی حرکت ، آسٹریلین کرکٹر اور اہلیہ کو دھمکیاں ملنے لگیں
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201رنز کا ہدف42.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69اور محمد غازی غوری 65رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 28اور معاذ صداقت نے 8رنز بنائے۔



