سردار عتیق کا طوفانی دورہ باغ، جے یوآئی کی اہم شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

باغ ،دھیر کوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان باغ میں جامعہ الخیریہ کے دورے کے موقع پر جمعیت اہل حدیث آزادکشمیر کے امیر مولانا محمد الیاس اور راجہ محمد اشرف خان کی جانب سے دی گئی ناشتے کی دعوت میں شرکت کی۔۔

اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور مسلم کانفرنس کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کلس پجے میں حاجی رفیق مرحوم پختہ روڈ کا سنگ بنیاد اور سینکڑوں افراد کا دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شمولیت ، کلس اور کلس بچے میں گھوڑا میدان میں ریس کا بادشاہ ٹھہرا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پر مذاکرات کا فائنل رائونڈ شروع،بڑی تبدیلی کا امکان، ماہرین

صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پجے میں حاجی رفیق عباسی مرحوم اور حاجی اسحاق عباسی مرحوم کی فیملی سے سردار عزیز عباسی، سردار شفیق عباسی، سردار حبیب عباسی، حافظ اخلاق عباسی، عاقب عزیز عباسی،حماد عزیز عباسی، عتیق شفیق عباسی، ابتدا شفیق عباسی، مرتضی شفیق عباسی، فیضان شفیق عباسی، اذان شفیق عباسی، شاہزیب شفیق عباسی غلام عباسی، حمزہ حبیب عباسی اورکلس سے زاہد عباسی، عبدالمعیز عباسی، بلال عباسی، عثمان عباسی، ریاض عباسی، افراز عباسی، حمزہ آفتاب، آکاش عباسی، صداقت عباسی، یاسر عباسی، ریحان سجاد عباسی، ریحان عباسی،کلس بچے سے حاجی رفیق عباسی مرحوم اور حاجی اسحاق عباسی مرحوم کی فیملی سے سردار عزیز عباسی، سردار شفیق عباسی، سردار حبیب عباسی، حافظ اخلاق عباسی، عاقب عزیز عباسی،حماد عزیز عباسی، عتیق شفیق عباسی، ابتدا شفیق عباسی، مرتضی شفیق عباسی، فیضان شفیق عباسی، اذان شفیق عباسی، شاہزیب شفیق عباسی غلام عباسی، حمزہ حبیب عباسی اور دیگر تحریک انصاف، جے یو آئی اور دیگر جماعتیںچھوڑ کر اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا جگہ جگہ شاندار استقبال، فضا جئے مجاہد اول، کشمیر بنے گا پاکستان سے گونج اٹھی، دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر سینکڑوں افراد نے ریاستی جماعت میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو جماعت میں جائز مقام دیں گے، مسلم کانفرنس عوا م کی محرومیوں کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش، دن میں رات کا سماں

مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت بخشی، ہمارے لئے کارکنوں کی عزت سب سے مقدم ہے، کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا، مسلم کانفرنس حال ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے مشکل وقت ہر وقت پر آتے رہتے ہیں جو کارکن مشکل وقت میں جواں مردی کے ساتھ کھڑے رہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں انشاء اللہ ریاست میں مستقبل ریاستی جماعت کا ہوگا ۔

مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی ہے، نظریہ الحاق پاکستان کی وارث ہے، مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں جو ترقیاتی کا م ہوئے ان کا کوئی ثانی نہیں، مسلم کانفرنس روز اول سے ہی پاکستان و خطہ کشمیر کی بقاء کے لئے کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک انتخابی نہیں، نظریاتی، سیاسی اور تحریک آزادی کا قافلہ ہے، عوام مسلم کانفرنس میں شامل ہوں ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں، آنے والے دنوں میں مسلم کانفرنس کو کامیاب دیکھ رہا ہوں، مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کو ترجیح دی، آزاد کشمیر کے خطہ میں مسلم کانفرنس کا دور سنہری رہا، انشاء اللہ مسلم کانفرنس الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ریاستی عوام اپنے مسائل کے خاتمہ کیلئے مسلم کانفرنس کا انتخاب کریں ، ہم نے ریاست کا تعمیر وترقی کی صورت میں نقشہ بدلنا ہے