اسسٹنٹ کمشنر میرپور ان ایکشن، روٹی پکوائی 15 روپے وصول کرنیوالا شہری گرفتار

میرپور (آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل) سیکٹر نیو سٹی میرپور میں واقع بلال ہوٹل کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ روٹی کی پکوائی مقررہ نرخ سے زائد 15 روپے وصول کی جا رہی ہے جبکہ روٹی کا وزن بھی مقررہ 100 گرام سے کم ہے

ویڈیو وائرل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور حسام ساجد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور موقع پر تحقیقات کے بعد متعلقہ تندور پر روٹیاں لگانے والے اور زائد نرخ وصول کرنے والے کو گرفتار کرکے تھانہ نیو سٹی کے حوالے کر دیا

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق کا طوفانی دورہ باغ، جے یوآئی کی اہم شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حسام ساجد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روٹی کی پکوائی یا کسی بھی اشیائے ضروریہ کی فروخت پر مقررہ نرخ سے زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش، دن میں رات کا سماں

انہوں نے تمام تندور مالکان کو ہدایت کی کہ روٹی کا وزن ہر صورت 100 گرام رکھا جائے اور پکوائی سمیت تمام نرخ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق وصول کئے جائیں گے۔

خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے، گرفتاریاں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیشہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر میرپور حسام ساجد کی فوری کارروائی کو سراہا

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو حقیقی ریلیف میسر آئے گا۔