سدھنوتی( سخاوت سدوزئی)جنگ بندی لائن سے ملحقہ علاقے منڈہول کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم، اہل علاقہ نے ایس سی او سے ٹاورلگانے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایل اوسی کے ملحقہ علاقے منڈہول میں کے بیشتر علاقوں میں موبائل وانٹرنیٹ سروس میسر نہیں جس سے لوگوں کو آپس سے رابطوں اور طلباء وطالبات کو دور جد ید میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او سمیت دیگر موبائل کمپنیوں کے ٹاورز دور ہونے کے باعث سروس کا معیار پست ہے ۔
علاقہ کے زیادہ ترلوگ محنت مزدوری کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں لیکن ان کو اپنی فیملی و عزیز واقارب سے مشکلات میں بھی مشکلات کاسامناہے،آن لائن کلاسز لینے والے طلباء وطالبات بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
اہل علاقہ نے ایس ای او سے اپیل کی ہے کہ منڈہول میں ٹاور کی تنصیب کو یقینی بناکر لوگوں کو سہولت دی جائے، شہریوں نے اپیل کی کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی منڈہول میں ٹاورز نصب کرنے کی اجازت دی جائے
یہ بھی پڑھیں: ڈی سی آفس کے اہلکاروں نے راشن من پسند افراد میں تقسیم کردیا، مستحق خواتین کا احتجاج