ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوں گے، شوکت جاوید میر

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ترجمان شوکت جاوید میر نے کہا ہےکہ آج 30مئی کادن اہمیت کا حامل ہے اور مذاکرات انشااللہ کامیاب ہوں گے۔وفاقی وزراء مظفرآباد پہنچ چکے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میرنے کہاکہ مذاکرات میں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی،حکومت پاکستان مذاکرات، چیف سیکرٹری نے تمام فریقین کو دعوت نامہ جاری کر دیا

وفاق کی طرف سے رانا ثنااللہ، طارق فضل چوہدری،احسن اقبال، راجہ پرویز اشرف ،قمر الزمان کائرہ شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے جب پہلے احتجاج کی کال دی تو 12 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں ، آج قوم کی نظریں مذاکرات پرلگی ہوئی ہیں۔

ہم حکومت پاکستان اور ایکشن کمیٹی کے مشکور ہیں کہ وہ مسائل حل کیلئے ایک میز پر بیٹھ رہے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر اتحاد واتفاق کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل میٹنگ ہونے جا رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ جو سینئر سیاستدان یہاں بیٹھیں گے انشااللہ ومذاکرات کامیاب کرکے ہی اٹھیں گے۔

شوکت جاوید میر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے کہہ چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی ایکشن کمیٹی کی بی ٹیم ہے ، ہم چاہتے ہیں ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا حل ہوتا ہے ہمیں قومی مسائل حل کیلئے مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے ہوں گے، ہمیں فتح اور شکست کے خوف سے باہر نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی سے مذاکرات،راناثنااللہ، طارق فضل مظفرآباد روانہ

انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے 4ممبران ہی مذاکرات میں شریک ہوتے ہیں امید ہے وہی لوگ شریک ہوں گے،ایکشن کمیٹی کی بھی بڑی فتح ہے کہ پاکستان کی بڑی لیڈرشپ ان سے مذاکرات کیلئے آئی ہے۔