عوامی ایکشن کمیٹی،حکومت پاکستان مذاکرات، چیف سیکرٹری نے تمام فریقین کو دعوت نامہ جاری کر دیا

عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت پاکستان کے مابین مذاکرات کا اگلا دور 30 مئی کو مظفرآباد میں ہوگا جس کیلئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے تمام فریقین کو دعوت نامہ جاری کر دیا ہے۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی جانب سے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر اور دیگر کے نام جاری دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 30 مئی کو مظفرآباد میان دن 11 بجے مہاجرین جموں وکشمیر کی نشستوں و دیگر مسائل پر بات چیت کیلئے ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

جموں وکشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت پاکستان کے نمائندوں کے مابین مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہونے کا امکان ہے کیونکہ جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے9جون کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہائی پاور کمیٹی کا اہم اجلاس، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے بھی شریک

ذرائع کے مطابق 30مئی کوہونیوالے اجلاس میں مہاجرین جموں وکشمیر کی نشستوں پرانتخابات سے متعلق بھی بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں اور اس دوران جموں وکشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔

جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم میاں شہبازشریف نے نوٹس لے کر ہائی پاور کمیٹی قائم تھی جس نے مظفرآباد میں جموں وکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد معاہدہ کیا تھا۔

38نکاتی معاہدہ کے زیادہ تر مطالبات پر عملدرآمد ہوچکا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئینی معاملہ اسمبلی نے ہی کرنا ہم کشمیری عوام کو جس حد تک ریلیف دے سکتے ہیں ضرور دیں گے۔

یاد رہے کہ مظفرآبادمیں ہونے والے میں وہ کمیٹی کےوہ لوگ شامل ہوں گے جو جو چار اکتوبر 2025 والی بڑی کمیٹی میں شامل تھے جس میں وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ، امیر مقام اوردیگر رہنما شامل ہیں۔

مظفرآباد میں ہونیوالا یہ اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور حکومت پاکستان کے نمائندوں کی کوشش ہے کہ معاملہ ایک بارپھر خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔