امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں 2 گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر ہوگیا اور اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی سچویشن روم اجلاس ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ صرف اسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے۔
حکام کے مطابق ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امریکا کے مفاد اور ٹرمپ کی شرائط کے مطابق ہی ایران ڈیل ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا مگر امریکا اور ایران معاہدے کے قریب ہیں ، جے ڈی وینس
اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو جہاز آبنائے ہرمز میں ہماری شاندار اور بے مثال ناکا بندی کی وجہ سے پھنس گئے تھے اب گھرواپسی کا عمل شروع کرسکتے ہیں، آبنائے ہرمز سے تمام آبی بارودی سرنگیں




