مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)جامعہ کشمیر مظفر آبا دکے طلبہ پر پولیس کے لاٹھی چارج پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے طلبہ کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیا، حکومت کو دھمکی بھی دیدی ہے۔
کور ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے طلبہ پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب طالبعلم نمائندوں سے مذاکرات جاری تھے تو ایسے میں یونیورسٹی اور چھتر کیمپس دونوں جگہ پر انتظامیہ نے تشدد کر کے حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے معاملات کو حل کرے اور جو لوگ اس تشدد میں ملوث ہیں ان کے خلاف انکوائری عمل میں لائی جائے۔
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی چوہدری امتیاز اسلم نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے معاملات کو حل کرے اور جو لوگ تشدد میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےبصورت دیگر حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر یونیورسٹی طلباء کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش ، پیر تک معاملات حل کرنے کا الٹی میٹم ، احتجاج کی دھمکی