پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، خوف وہراس پھیل گیا

پنجاب کے مختلف شہروں منڈی بہائوالدین ، پھالیہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھالیہ اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلہ کے بعد تعمیرنو مکمل ہوئے بغیر ہی سیرا کے انضمام کا فیصلہ کر لیا گیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی اور مرکز کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔