پی ٹی آئی کا سیاست میں ہونا بڑی بدقسمتی،عمران خان سیاست چھوڑ کر فلاحی کاموں پر توجہ دیں، راجہ ابرار ایڈووکیٹ

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئر رہنما، سابق امیدوار اسمبلی راجہ ابرارحمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ کہ وہ سیاست میں آگئی، عمران خان کا سیاست سے کوئی تعلق ہی نہیں، یونیورسٹی، ہسپتال اور ملک چلانے میں بڑا فرق ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ ابرار ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کو سیاست چھوڑدیتی چاہیے کیونکہ یہ آسان کام نہیں ہے،عمران خان اپنے آپ کو کھیل اور فلاحی کاموں تک محدود کرنا چاہیے۔ عمران خان پرمقدمات ٹھیک ہی ہیںاور سو فیصد ٹھیک نہیں بھی ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ پرامن علاقہ ہے اسے بدنام کردیا گیا ہے، لطیف اکبر پر حملہ کاواقعہ باپ بیٹے کی لڑائی کا شاخسانہ ہے،سپیکر لطیف اکبر کو وہاں نہیں جانا چاہیے تھا۔۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ سے الیکشن لڑوں گا، الیکشن میں مقابلہ صرف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ہوگا، ن لیگ اب حکومت میں نہیں ہے، ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تووزراء نے براہ راست مرکز کو خط لکھا جس کے بعد انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا براہ راست لوگوں کیساتھ رابطہ نہیں ہے جس کی وجہ سے کچھ اینٹی پاکستان نئے لوگ انٹر ہو گئے ہیں ،انہیں سپیس پوری کرنے کا موقع مل گیا ہے، وزیراعظم لوگوں سے مل کر ان کے مسائل حل کریں۔

بلدیاتی نمائندگان کے مطالبات کی 100 فیصد حمایت کرتا ہوں،چھوٹے موٹے کام کرانا ان کا ہی کام ہے، ان کو حقوق ملنے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی طلباء پر پولیس تشد د قابل مذمت، لگتا ہے انوارحکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو طلباء نے آخری دھکا دینا ہے ، غلام اللہ اعوان

Scroll to Top