پولیس لائن ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں گزشتہ روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد شہریارسکندر کی سربراہی میں پولیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس کانفرنس میں موجودہ ملکی /سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:میرپور پولیس کی کارروائی ، چندہ مانگنے والے مشکوک افراد گرفتار
کانفرنس میں ضلعی پولیس آفیسران کے علاوہ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد اور دیگر شعبہ جات کے آفیسران پولیس و ملازمان نے شرکت کی۔
کانفرنس سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآبادشہریار سکندر، سینئر سپرنٹنڈ نٹ پولیس ضلع مظفرآباد محمد ریاض مغل و دیگرآفیسران نے خطاب کرتے ہوئے اظہار کیا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں مظفرآباد میں جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ایس ڈی پی اوزسٹی، صدرمقام، پٹہکہ (نصیرآباد) اور ایس ایچ اوز تھانہ جات کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنی اپنی حدود میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور انتہائی چوکس و الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں ۔
انہوں نے ہوٹلز، سرائے، ریسٹ ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز، اہم شاہرات، پرہجوم مقامات بازاروں، شاپنگ مالز، لاری اڈوں وغیرہ پر جدید طریقہ کار Hotel Eye App، EPP App، SVAS/AVAS ڈیوائسزکے ذریعہ چیکنگ و پڑتال کی ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی سہولت کے لیے باغ پولیس متحرک؛ سفری گائیڈ لائنز، ڈیوٹی پوائنٹس اور اہلکاروں کے نمبرز جاری
انہوں نے کہا کہ پیدل اور موبائل گشت کے سلسلہ کو مزید مؤثر اور فعال بناتے ہوئے اس سلسلہ کو Round the Clock رکھا جا ئے اور تمام پولیس فورس کو ہمہ وقت چوکس و الرٹ رکھا جائے اور سینئر آفیسران تمام تر انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔




