پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کے باعث ایران سے متعلق مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی اُمید پیدا ہوئی ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران سے واپسی پر ایرانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر دوسرا فریق سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو مزید مثبت پیش رفت ممکن ہے اور موجودہ پیش رفت ایران کے مؤقف بہادر افواج کی استقامت اور ایرانی قوم کی مزاحمت کا نتیجہ ہے ۔
ایرانی سفیر نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات میں پیشرفت کا دارومدار امریکی روئیے پر ،پاکستان بدستور ثالث ہے، ایرانی سفیر
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سفارتی سطح پر اہم کوششیں کیں جن پر ایران پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستانی قیادت کی یہ کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام کا باعث بنیں گی ۔
اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی سمت اہم پیش رفت کی علامت ہیں اور اس عمل کو خطے کے امن و استحکام کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اگر فریقین سنجیدگی اور تعاون کا مظاہرہ جاری رکھیں تو مزید سفارتی نتائج سامنے آ سکتے ہیں جو نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ پورے خطے کی صورتحال پر بھی مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کا وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اظہار تشکر
پاکستان کی کوششیں اور ایران کی جانب سے دی گئی پذیرائی دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں ۔




