باغ پولیس کی کامیاب کارروائی ،3ماہ قبل ہونیوالی چوری کا سراغ لگالیا،بھاری رقم برآمد

باغ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز )باغ پولیس کی کامیاب کارروائی، ریڑہ بازار میں ہونیوالی 14 لاکھ 50 ہزار کی چوری برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق فروری میں ریڑہ بازار میں واقع شیخ سٹیل شاپ سے رات کی تاریکی میں کھڑکی توڑ کر نامعلوم چور بھاری رقم لیکر روپوش ہو گئے تھے۔

، سی آئی اے پولیس باغ کے انچارج گوہر عارف کاظمی نے گزشتہ روز چوروں کو گرفتار کر کے چوری شدہ سالم رقم برآمد کر لی چوروں کا تعلق ضلع حویلی سے ہے جو اس بازار میں محنت مزدوری کرتے تھے ۔

ایس ایس پی باغ سید عباس علی شاہ نے نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا باغ پولیس نے رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کی ہیں ۔۔

پولیس نے 4 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیئے ہیں ، قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی فیض الرحمن ، انچارج سی آئی اے سید گوہر عارف کاظمی اور پولیس پارٹی بھی موجود تھی ، میڈیا بریفننگ کے دوران شیخ سٹیل کے آنر بھی موجود تھے۔۔

جنہوں نے انکی لوٹی گئی رقم برآمد کرنے پر پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے سامان لانے کیلئے یہ رقم دوکان میں رکھی تھی جس میں مسجد کی رقم تھی ۔۔

فروری کے مہینے میں میری دوکان سے چوری ہوئی مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا اور میں مایوس ہو چکا تھا کہ نئے ایس پی سید عباس علی شاہ نے تعینات ہوتے ہی میری چوری برامد کر لی جس پر ایس پی باغ اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔