آزادکشمیرکے ایک لاکھ30ہزار خاندان بی آئی ایس پی سے مستفیدہو رہے ہیں،ریجنل ڈائریکٹر

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالعزیز قریشی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے ایک لاکھ30ہزار خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہو رہے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےریجنل ڈائریکٹر عبدالعزیز قریشی نے بتایا کہ آزادکشمیر میں شفاف انداز میں مستحقین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداددی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کے تحت اب 10500کے بجائے 13ہزار500روپے دیئے جا رہے ہیں،تعلیمی وظائف پروگرام، نشونما پروگرام بھی جاری ہے۔

عبدالعزیز قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان ریلیف پیکیج کے تحت آزادکشمیرعوام کو 5 ہزار فی خاندان دیا جائیگا، اگلے دو سے 3 دن میں آزادکشمیر میں ادائیگی شروع کردی جائیگی۔

انہوں نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہنرمند پروگرام بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، ہنرمند پروگرام سے بچوں اور بچیوں کو تربیت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سترہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب 71کروڑجاری، محکمہ شاہرات کیلئے6ارب مختص

 

Scroll to Top