جہلم ویلی کے سیاسی میدان سے ایک بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ علاقے کی معروف اور سرگرم سیاسی شخصیت غزالہ اشرف نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
غزالہ اشرف نے ساون کی سیاست میں ہلچل مچاتے ہوئے اپنی درجنوں خواتین سپورٹرز کے ہمراہ جماعت اسلامی کی بنیادی رکنیت سے اپنا استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلو، بینگن یا مولی پر بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لڑیں گے اور سرپرائز پلس دیں گے، سردار عبد القیوم نیازی
غزالہ اشرف کے اس اچانک فیصلے کے بعد ان کے ساتھ وابستہ درجنوں خواتین سیاسی ورکرز اور سپورٹرز نے بھی جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ غزالہ اشرف کا پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا جماعت اسلامی کے لیے جہلم ویلی اور بالخصوص ساون کے علاقے میں ایک بڑا سیاسی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی چھوڑنے کے فوری بعد غزالہ اشرف نے اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حلقہ 6 اور حلقہ 7 سے کسی بھی پارٹی ٹکٹ کے بغیر، ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتریں گی اور بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گی۔




