محکمہ لوکل گورنمنٹ ،متعدد سیکرٹریز یونین کونسلز کے تبادلوں کی منظوری

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کی جانب سے تبادلوں پر عائدپابندی میں نرمی کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے انتظامی امور میں بہتری ومفاد سرکار کے پیش نظر محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی میں تعینات سیکرٹریز یونین کونسل کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے ۔

سیکرٹری یونین کونسل ٹینڈا دفتر پراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی مرکز کوٹلی کانیت ساجد کو تبدیل کرتے ہوئے بطور سیکرٹری یونین کونسل گوئی دفتر پراجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی مرکز کوٹلی تعینات کردیا گیا۔

سیکرٹری یونین کونسل کٹھار دفتر پراجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی مرکز سہنسہ مصطفیٰ بشیر کوتبدیل کرتے ہوئے بطور سیکرٹری یونین کونسل چوکی ٹینڈا دفتر پراجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی مرکزی کوٹلی تعینات کیا گیا۔

سیکرٹری یونین کونسل گوئی فیضان مسعود کو تاحکم ثانی دفتر پراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی مرکز کوٹلی مامور کیا گیا ، اہلکار مذکورہ تنخواہ بخلاف آسامی سیکرٹری یونین کونسل کٹھاڑ ایڈ جسٹ کی گئی ہے۔

Scroll to Top