مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل )قائمقام صدر ریاست سینئر پارلیمنٹرین پیپلز پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کے ممبر چوہدری لطیف اکبر سے ایوان صدر میں ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے اہم ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان اور افواج پاکستان کی عظیم الشان فتح اور آپریشن سندھور میں بھارتی جارحیت کو عبرتناک شکست کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد پاکستانی کشمیری عوام کا فتح جشن پاکستان شایانِ شان انداز میں منانے پر تبادلہ خیال کیا ۔
لطیف اکبر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں مختصر ترین دور میں ساڑھے تین ارب روپے کے تعلیمی پیکچ کی منظوری دار الحکومت کی خوبصورتی کیلئے25 کروڑ روپے کی لاگت سے بیوٹیفکیشن پلان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام محکمہ صحت سمیت جملہ اداروں کے ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کو تسلی بخش قرار دیا گیا ۔
عوامی سیاسی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور حکومتی کارکردگی کو شاندار قرار دیا گیا اور مظفرآباد ڈویژن کے نو انتخابی حلقوں سے اہم ترین شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے متعلق مشاورت کی گئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا پاکستان پہلے عالم اسلام کا مضبوط قلعہ تھا ۔
تاہم تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے اثرات سے مبرا اسرائیل ایران جنگ بندی میں تحفظ انسانیت اور عالمی امن کیلئے کلیدی کردار کر کے عالمی برادری کا لینڈنگ سٹار کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ مضبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یومِ فتح معرکہ حق :قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نےنڑول اسٹیڈیم میں شاندار دفاعی نمائش کا افتتاح کیا
ایک سوال کے جواب میں قائم صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر نے کہا آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام قومی وقار عوامی مفادات کیلئے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کی قربانیوں کے موازنے میں کوئی سیاسی جماعت گرد بھی چھو نہیں سکتی ہم نظریہِ استحکام پاکستان اور اعلیٰ روایات کے محافظ ہیں ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا آزاد کشمیر میں صاف شفاف غیر جانبدار عام انتخابات کیلئے حکومت الیکشن کمیشن سے غیر مشروط تعاون جاری رکھے گی اور تمام تر نظریاتی اختلافات کے باوجود جمہوری قوتوں کو اعتماد سازی کے عمل میں شامل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
شوکت جاوید میر نے معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر لائن آف کنٹرول وادئ لیپہ سے لیکر خنجراب تک قوم کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور عقیدت دشمن قوتوں کیلئے ڈیتھ وارنٹ کی مانند ہے تحریک آزادی کشمیر عالمی سطح پر نیو کلیئر فلش پوائنٹ بن چکی ہے ۔
اسی لئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو مسئلہ کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عہد کیا اسی طرح چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تین تو کیا دس جنگیں لڑنے کا اعلان کر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تازہ آکسیجن فراہم کر دی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کا بطور قائم مقام صدارتی عہدہ ہائیکورٹ میں چیلنج
پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی دہشتگردی لا قانونیت انتہا پسندی عدم برداشت ختم کرنے میں افواج پاکستان کا بازوئے شمشیر زن ثابت ہو گی ۔




