سترہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب 71کروڑجاری، محکمہ شاہرات کیلئے6ارب مختص

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ منصوبہ بندی وترقیات آزادکشمیر نے مالی سال 2024-25 کی دوسری ششماہی کیلئے 17محکموں کوترقیاتی سکیموں کیلئے 6ارب 71کروڑ94لاکھ17ہزار روپے جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی ششماہی میں 8ارب 31 کروڑ 44 لاکھ 22 ہزار جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ کل بجٹ 25ارب 3 کروڑ 40 لاکھ مختص ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ شاہرات اور ورکس کیلئے سب سے زیادہ 6 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ زراعت کو 37 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

سول ڈیفنس اور ایس ڈی ایم اے کیلئے ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار،محکمہ انوائرمنٹ کو ایک کروڑ 93 لاکھ 98 ہزار جاری کئے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات کو 14کروڑ 43لاکھ 60ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں،محکمہ فوڈ سکیورٹی کو 28لاکھ 14ہزار جاری کردیئے گئے۔

محکمہ صحت عامہ کو 20کروڑ3لاکھ روپے ملے، محکمہ انڈسٹریز کو 15لاکھ 18ہزار،محکمہ منرلز کو صرف 3لاکھ60ہزار روپے جاری کئے گئے۔

محکمہ اطلاعات کو ایک کروڑ4لاکھ22ہزار،انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 8کروڑ6لاکھ 93ہزار روپے اور محکمہ بحالیات کو 20کروڑ جاری کئے گئے۔

محکمہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے ایک کروڑ 91لاکھ 29ہزار،محکمہ سوشل ویلفیئر کو30لاکھ96ہزار،محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کو ایک کروڑ 19لاکھ 28 ہزارجاری ہوئے۔

محکمہ ٹورازم کو 39 لاکھ 13 ہزاراور محکمہ وائلڈ لائف وفشریز کو 4لاکھ 32ہزار جاری ہوئے

یاد رہے کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث آزادکشمیر میں سڑکوں کا کام جام تھا اور محکمہ شاہرات کے ٹھیکیدار بلز نہ ہونےپر سراپا احتجاج تھے، اب فنڈز جاری ہونے پر سڑکوں کے کام دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے پودا لگا کرآزاد کشمیر میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

Scroll to Top