میرپور، کپڑوں کی زائد سلائی لینے والے ٹیلرز گرفتار، دکانیں بھی سیل

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل) میرپور میں کپڑوں کی سلائی کا سب سے زیادہ ریٹ مقرر ہونے کے باوجود سرکاری ریٹ سے زیادہ سلائی لینے والے متعدد ٹیلرز کوگرفتار کر لیا گیا ، دکانیں بھی سیل کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین نے بجلی کے ریٹس میں خاطر خواہ کمی کے باعث کپڑوں کی سلائی کے نئے انراخ جاری کئے تھے، شہریوں کی جانب سے زیادہ ریٹس لینے کی شکایات مل رہی تھیں۔

شہریوں نے شکایات کی تھیں کہ ٹیلرز نے ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ دکانوں کی پڑتال کی اورخلاف ورزی پر گرفتاریاں بھی کیں۔

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین نے تحصیل میرپور میں کپڑوں کی سلائی کے جو ریٹ جاری کئے ہیں وہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں سے سب سے زیادہ ہیںاس پر بھی ٹیلرز حضرات عملدرآمد نہیں کررہے تھے اور اپنی من مانی کررہے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ شہری علاقے میں سنگل سلائی کا ریٹ 1300 روپے اور ڈبل سلائی کا 1400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سوٹ کتنے میں سلائی ہوگا؟باغ میں کپڑے سلائی کے نئے ریٹ جاری

Scroll to Top