حمایت

حلقہ نمبر 7:چوہدری ریاض، چوہدری عبدالمجید کا انوار الحق کی حمایت کا اعلان

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) حلقہ نمبر 7 میں سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ریاض احمد اور ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت چوہدری عبدالمجید نے درجنوں سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ چوہدری انوار الحق کی مکمل حمایت کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ وہ آئندہ انتخابی مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اور اپنے حلقے میں چوہدری انوار الحق کے سیاسی بیانیے کو عوام تک پہنچائیں گے۔ یہ اہم اعلان حلقہ نمبر 7 کے گاؤں کسگمہ میں چوہدری ریاض احمد کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک بڑے سیاسی اجتماع کے دوران کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک میں آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اجتماع میں علاقے بھر سے کارکنان، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اس پروگرام کی سیاسی اہمیت مزید بڑھ گئی۔ شرکاء نے مختلف سیاسی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں قومی خزانے کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی اور ہر سطح پر میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ شفاف طرزِ حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات ان کی حکومت کا خاصہ رہی ہیں، جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:883رنز کا ہدف،143گیندوں پر ٹرپل سنچری، ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ قائم ہوگئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اُصولوں اور خدمت کے جذبے کو مقدم رکھنا ہی حقیقی کامیابی ہے اور وہ آئندہ بھی اسی وژن کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھیں گے ۔