ڈڈیال کے سپوت سید شفیق حسین شاہ ایک بار پھر برمنگھم کے کونسلر منتخب

آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق لارڈ میئر برمنگھم سید شفیق حسین شاہ نے برمنگھم کونسل کے انتخابات میں ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔

برمنگھم میں ہونے والے حالیہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے نتائج کے مطابق، سید شفیق حسین شاہ اپنی نشست پر دوبارہ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو برمنگھم میں مقیم تارکینِ وطن، خصوصاً کشمیری کمیونٹی کے اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق لارڈ میئر کی حیثیت سے ان کی گذشتہ خدمات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کوششوں نے اس فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری !

سید شفیق حسین شاہ کی دوبارہ منتخب ہونے کی خبر جیسے ہی ڈڈیال اور برمنگھم میں پہنچی، ان کے حامیوں اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ سید شفیق حسین شاہ نے ہمیشہ کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کی ہے اور ان کا دوبارہ انتخاب علاقے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

سید شفیق حسین شاہ کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اس موقع پر تمام فیملی ممبران کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ خصوصی طور پر پیر و مرشد سید نذیر حسین شاہ جی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کی دعاؤں اور سرپرستی کو اس کامیابی کا سرچشمہ قرار دیا گیا ہے۔

دوستوں، مریدین اور سیاسی رفقاء نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سید شفیق حسین شاہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور برمنگھم کونسل میں کشمیریوں کی آواز بن کر ابھریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کے لیے بڑی خوشخبری

Scroll to Top