وادی لیپہ، منڈاکلی بیلہ میں سنو فیسٹیول، پاک فوج نے عوام کے دل جیت لئے

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ کے خوبصورت سیاحتی مقام منڈا کلی بیلہ میں سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام علاقہ سمیت طلبہ، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں توجہ کا مرکز رہنے والا منڈا کلی بیلہ برفباری کے بعد پاک فوج نے توجہ کا مرکز بنا دیا ، شاندار سنو فیسٹیول میں نوجوانوں اور سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

فیسٹیول میں سکی ،والی بال ،رسہ کشی سمت دیگر مقامی کھیلوں کا انعقاد ہوگا، سکول کے بچوں سمیت شرکاء لطف اندوز ہوئے۔

فیسٹول کے شرکاء کا کہنا تھا اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد ہونا چاہیے ،فیسٹیول کے انعقاد سے وادی لیپہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کاوشوں سے وادی لیپہ میں سیاحت کو فروغ ملا۔ایسے ایونٹ سے ہی اپنی قابلیت دکھانے کے مواقع میسرآتے ہیں۔

بہترین سنو فیسٹیول کے انعقاد پر عوام علاقہ کی جانب سے پاک فوج لیپہ گارڈز کا شکریہ ادا کیا گیا۔سنوفیسٹیول میں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی، فضا کشمیر بنے کا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، وادی لیپہ میں برفباری کی تباہ کاریاں

Scroll to Top