پاکستان مضبوط ریاست، بھارت نے اب کوئی غلطی کی تو انجام عبرتناک ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل ر عامر ریاض

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) لیفٹیننٹ جنرل(ر)عامرریاض (ہلال امتیازملٹری) نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، پاکستان مضبوط ریاست ہے۔

وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامرریاض کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔۔

پاکستان کا نام و نشان مٹانے والوں نے اپنا انجام دیکھ لیا !لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض کا تقریب سے دبنگ خطاب۔بھارت پر آرایس ایس کا قبضہ، پاکستان مضبوط ریاست کے طورپر کھڑا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے ملازمین اسلام آباد پہنچ گئے، دفاتر کا گھیرائو، کام چھوڑ ہڑتال کااعلان

انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال نے واضح طور پر کہا کہ مسلمانوں کیلئے الگ ملک ہونا چاہیے۔جدوجہد آزادی کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنے جان ومال ، عزت وآبرو کیلئے بے شمار قربانیاں  دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض کا کہنا تھا کہ انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر مکمل کنٹرول ہے، آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن، 6 نامور اسمبلی امیدوار نااہل قرار،3 اہل قرار

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا بنیادی ایجنڈا ہندوتوا کو تقویت دینا ہے، بھارت پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیلنا چاہتا تھامگر بری طرح ناکام ہوا۔بھارت نے اب کوئی غلطی کی تو انجام عبرتناک ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزم تراشی کیلئے اب اگر کہیں فالس فلیگ آپریشن کی کوشش بھی کی توایسا بھرپور جواب ملے گا کہ بھارتی حکمرانوں کو پچھتانا پڑےگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہم پہلے بھی بنیان مرصوص کی مانند کھڑے تھے،کھڑے رہیں گے،آئی جی لیاقت علی ملک

پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان کے تمام ریاستی اداروں نے ہم آہنگی سے کام کیا، ملکی میڈیا نے بھی بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔

Scroll to Top