اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت میں 2.57 ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 102.50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
تیل کی عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھا گیا ہے اور اس وقت برینٹ آئل 108.17 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سونے کی عالمی منڈی میں بھی بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں اسپاٹ گولڈ (Spot Gold) کی قیمت 4625 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ کشیدگی کے باوجود ماہرین نے تیل سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی و سیاسی تناؤ عالمی تجارتی منڈیوں، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام کے بجائے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔




