’گھر پر کالا جادو ہے‘، جعلی عامل میاں بیوی نے صفایا کر دیا، مقدمہ درج

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کالا جادو ختم کرنے کے بہانے جعلی عامل میاں بیوی نے ایک گھر کا مکمل صفایا کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واردات سرگودھا کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی میں ہوئی، جہاں میاں بیوی پر مشتمل ایک گروہ نے گھر میں موجود خواتین کو ورغلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات کا مقدمہ متاثرہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق، ملزمان نے گھر کی خواتین کو یہ یقین دلایا کہ ان کے کاروبار اور گھر پر کالا جادو کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ کالا جادو کا توڑ کرنے اور “عمل” کرنے کے بہانے ملزمان گھر میں موجود بھاری رقم اور سونے کے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے نام پر پولیس اہلکاروں سے بڑا فراڈ بے نقاب

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں جو جادو ٹونے کے بہانے معصوم لوگوں کو لوٹتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد: علاج کے بعد صحت یاب ہونے والا تیندوا دوبارہ قدرتی ماحول میں رہا

Scroll to Top