وادی نیلم :جوان بچی نالے میں بہہ گئی، ریسکیو آپریشن شروع، علاقے کی فضا سوگوار

نیلم(کشمیر ڈیجٹل سے)وادی نیلم کے علاقے سرگن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی بے نظیر دختر محمد ارشاد سرگن نالہ میں بہہ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122، پولیس، پاکستان آرمی کے جوانوں اور مقامی افراد پر مشتمل ٹیمیں بچی کی تلاش میں مصروف ہیں اور نالے کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گرینڈ حیات لیز کیس: بی این پی کی معاہدے کی خلاف ورزیوں،ڈیفالٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے ، بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیومعاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) نیلم بھی ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ علاقے میں فضا سوگوار ہے اور اہل خانہ شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں 3 مئی تک شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات ،الرٹ جاری

مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

Scroll to Top