آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں یونیورسٹی بس اور دیگر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس دلخراش واقعے میں دو کمسن بچیاں بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں جڑی کس کے مقام پر ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک گاڑی، موٹر سائیکل اور میرپور یونیورسٹی کی بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو کمسن بچیاں زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل ممتاز راٹھور کادورہ کوٹلی، تھلہیر کالونی پل پر شاندار استقبال
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والی بچیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی جگہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔




