مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ ضلع مظفرآباد میں بعض دوکاندار ،تاجر صارفین کو خریداری کے دوران طلب کرنے کے باوجود بل ، رسید جاری نہیں کرتے جبکہ ایکٹ 1977کی دفعہ 3 ذیلی دفعہ 2جی کے تحت صارفین کو ان کے طلب کرنے پر تمام دکاندار بل ، رسید جاری کرنےکے پابند ہیں اور بل رسید حاصل کرنا متذکرہ ایکٹ کے تحت صارفین ، شہریوں کا بنیادی حق ہے
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق دکانداروں کو اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی خریداری کی صورت میں صارفین کے طلب کرنے پر بل جاری کریں ورنہ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ دوکاندار کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی سزا تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ ۔حکم ہذا فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی کا شہرکادورہ ، اشیائے خوردونوش کی چیکنگ، جرمانے ، دکانداروں کو وارننگ جاری




