مئی میں چھٹیوں کی بھرمار، عوام کے لیے بڑی خوشخبری

مئی 2026 میں سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے انتہائی مثبت خبر سامنے آئی ہے، جہاں مختلف مواقع پر طویل چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذوالحج کے چاند اور حکومتی اعلانات کی صورت میں اس مہینے مجموعی طور پر 14 سے 15 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

مئی 2026 میں سرکاری سطح پر ہفتہ وار تعطیلات، یومِ تکبیر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ چھٹیوں کو اگر یکجا کیا جائے تو مجموعی طور پر 14 سے 15 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔ مہینے کا آغاز ہی خوشی کی خبر سے ہو رہا ہے کیونکہ یومِ مزدور یکم مئی کو جمعہ کے روز آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ 2 اور 3 مئی کی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہونے سے سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں میسر آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر امریکی شکنجہ مزید سخت کرنیکی تیاریاں،35اداروں وشخصیات پر پابندیاں عائد

مہینے کے اختتام پر عیدالاضحیٰ کی آمد کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق اگر 17 مئی کو چاند نظر آگیا تو عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان ہونے کا امکان ہے، ایسی صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کو ملا کر پانچ چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے، جس میں اتوار 31 مئی کی چھٹی بھی شامل ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں، اگر حکومت کی جانب سے پیر 25 مئی کو اضافی چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے تو یہ 23 اور 24 مئی کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل بریک بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ذوالحج کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد ہی عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں اور چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ،ماہرین نے انتباہ جاری کردیا