سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے معترف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اورخطے و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار کو قابل تحسین قرار دے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی توسیع کا خیر مقدم،فریقین مذاکراتی عمل جاری رکھیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

انہوں نے بتایا کہ گفتگو میں علاقائی صورت حال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان کی جانب سے مختلف فریقین کے ساتھ جاری سفارتی روابط پر تفصیلی بات چیت کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو سراہا اور خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی مکمل حمایت اور قدردانی کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں غذائی بحران آنے والا ہے؟ اقوام متحدہ کی بڑی وارننگ جاری

اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جا رہا کیونکہ پاکستان کی کوششوں سے ہی امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی ہوئی اور مذاکرات کا ایک دور بھی ہوا۔

مذاکرات ناکامی کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے جبکہ پاکستان مکمل امن اور مریکا ایران کے مابین معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Scroll to Top