ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی کا شہرکادورہ ، اشیائے خوردونوش کی چیکنگ، جرمانے ، دکانداروں کو وارننگ جاری

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی ،ایس پی مرزا زاہد حسین نے ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران اسسٹنٹ کمشنر کامران خان، ڈیس ایس پی عبدالخاق ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان ،نائب تحصیلدار ایاز چغتائی، پریس کلب کے صحافیوں اور پولیس کے ہمراہ بازار ہٹیاں بالا کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی ،ایس پی مرزا زاہد حسین نے خود سبزی فروٹ چکن، مٹن ،گوشت کریانہ پکوڑہ ،سموسہ کی کوالٹی اور ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی،ایکسپائر اشیاء خوردونوش اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دکاندارو کو وارنگ دیتے ہوئے آئندہ سخت قانونی کاروائی کا بھی کہا ریٹ لسٹ سے زائدریٹوں پر مرغ فروش کو بھاری جرمانے کئے

اس موقع ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج پریس کلب کے صحافیوں کے ہمراہ پورے بازار کا وزٹ کیا ۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کی جاری کردہ لسٹو ں کے مطابق ہی اشیاء خریدیں جو دکاندر لسٹ سے ہٹ کر فروخت کرتا ہے اس کی شکایت ضلعی انتظامیہ کو فوری کریں۔۔

اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کر دی ہیں کہ وہ تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کریں کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں ۔ خلاف ورزی کرنے پر تاجروں کو جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجران حضرات قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں۔خلاف ورزی کرنے والے تاجران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔دکاندار عوام کی سہولت کے لیے مناسب منافع رکھ کر چیزیں فروخت کریں

عوام کو اگر کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کے کنٹرول روم کو آگاہ کریں ہمارا فرض ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔۔

ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے آزدکشمیر کے تینوں ڈویژن کے لیے فوڈ لیب کا افتتاح کر دیا ہے اب ہفتہ میں ایک دن فوڈ لیب کی موبائل ہٹیاں بالاآیا کرے گی اور موقع پر چیزوں کو چیک کیا جائے گا۔ صحافیوں سے گزارش ہے جس دن بھی فوڈ لیب کی موبائل ہٹیاں آئے۔ اس دن صحافی آن کیمرہ گاڑی کے ساتھ رہ کر خود نگرانی کریں اور جو اشیاء مضر صحت یا غیر معیاری ہوں ان کی فوری نشاہدی کریں ۔

انتظامیہ ساتھ ہوگی اور موقع پر مضر صحت غیر معیاری اشیاء رکھنے والوں کو وزیراعظم کے حکم کے مطابق سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاے گی کسی کو اجازت نہیں دی جاے گی کہ وہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کریں یا
غیر معیاری اشیاء عوام کو دیں۔۔
بھارت نے آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بارفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Scroll to Top