راولاکوٹ، آزاد کشمیر میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک باپ ہی اپنی 15 سالہ بیٹی کا ظالم بن گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے پورے علاقے میں خوف، غم اور شدید غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ سٹی راولاکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک سنگدل باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر اپنی کمسن بیٹی پر بدترین تشدد کرنے اور اس کے ناخن تک نکالنے جیسا بھیانک الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور پلاس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر اس سفاکانہ عمل میں استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ججز کا سرکٹ بینچ راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کا فیصلہ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ اس واقعے کی خبر عام ہوتے ہی مقامی سطح پر شدید احتجاج اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔




