ڈومیسائل سسٹم ڈیجیٹل کرنیکا فیصلہ، فیس میں بڑا اضافہ کردیا گیا

لاہور:پنجاب حکومت نے ڈومیسائل سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت درخواست، تصدیق اور ادائیگی کا تمام عمل آن لائن کیا جائے گا جس سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اور سروس کی فراہمی تیز ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر:سٹیٹ سجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیلئے کمپوٹرائزڈ اپلیکیشن سسٹم تیار

پنجاب کابینہ نے اس کے ساتھ ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

نئے فیس اسٹرکچر میں بنیادی فیس، ای اسٹیمپ چارجز اور سروس فیس شامل ہوں گے جبکہ اضافی سہولیات جیسے کورئیر ڈیلیوری اور ڈیجیٹل سسٹم کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی مظفرآباد نے بغیر اشتہار کے2 چہیتوں کو پٹواری بھرتی کر لیا، راتوں رات ڈومیسائل بھی تبدیل، انکوائری شروع

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نظام کو جدید بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور شہریوں کو تیز اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے، تاہم فیس میں اضافے پر عوامی سطح پر تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔

پنجاب کے بعد دیگر صوبوں اور آزادکشمیر میں بھی ڈیجیٹل ڈومیسائل لائے جانےکا امکان ہےکیونکہ اس سے کاغذ کی بچت ہوگی اورڈیٹا بھی ڈیجیٹل طور پر محفوظ رکھا جاسکے گا ۔

ڈیجیٹل ڈومسائل سے شہریوں کوکئی قسم کی پریشانیوں سے نجات مل جائیگی کیونکہ پہلے شہریوں کو ڈومیسائل کےحصول کیلئے پٹواروں کے پاس چکر لگانا پڑتے تھے۔

Scroll to Top