نیلم ویلی، جاگراں میں برفانی تودہ گرنےسے مصرہ گاوں تباہ، رابطہ سڑکیں بند

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے علاقہ جاگراں میں شدید برفباری جاری، طوفانی برفباری سے آنیوالےگلیشئر نے تباہی مچا دی ۔دودھری کے مقام پر آنیوالے گلیشیئر نے مصرہ گائوں کے درجن سے زائد مکانات تباہ کر دیئے ۔

جاگراں دودھری میں آنیوالے گلیشئرکی وجہ سے ایک گھراٹ اور بجلی کی لائنیں بھی مکمل تباہ ہو گئیں۔ گلیشئرپھٹنے سے قبل علاقہ مکینوں نے محلہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر پناہ لے لی تھی ۔

دوسری جانب کمشنر حویلی راجہ صداقت خان نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈھلی لسڈنہ روڈ بوجہ شدید برف باری بند ہے۔

رات کو مزید برف باری کا امکان ہے۔ لہذا سیاح اور عوام الناس اس راستے پر سفر سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب نیلم ویلی میںبھی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔مین شاہراہ مختلف مقامات سے بندہوگئی ، اسسٹنٹ کمشنر شاردا کا کہنا تھا کہ شہری اور سیاح غیر ضرودی سفر سے اجتناب کریں،

کشمیر ڈیجیٹل کے مطابق شاردا میں 2فٹ برف سرگن اور کیل میں 3فٹ جبکہ گریس میں 5فٹ برف پڑی نیلم بھر میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ آٹھمقام میں 6انچ برف پڑ چکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آٹمھقام کا کہنا ہے کہ آٹھمقام سے مظفرآباد مین شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال ہے تاہم لوگ حفاظتی تدابیر کے تحت سفر نہ کریں۔شدید بارش اور برف باری میں سیاح اور شہری رات کو سفر سے گریز کریں۔
آزادکشمیر میں قبل از وقت انتخابات کی گونج ،عوامی ایکشن کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی قیادت خوفزدہ

Scroll to Top