سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی اہم بیٹھک، مسئلہ کشمیر ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی رہائشگاہ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت گزشتہ 77 سالوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، لیکن اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور وہ آج بھی الحاقِ پاکستان کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور افواجِ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہیں، جو نہ صرف ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں بلکہ اندرونی و بیرونی امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں اور حکومتیں مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے متفق ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق، یعنی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
شدید برفباری ، ریشیاں ،لیپا روڈ بند،5 گاڑیاں پھنس گئیں، 20 مسافروں کو ریسکیوکرلیا

Scroll to Top