وادی لیپہ ،ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل) وادی لیپا میں شدید برفباری کے باعث ریشیاں،لیپہ روڈ بندہو کر رہ گئی ،وادی لیپہ اور گردونواح میں گزشتہ رات سے جاری شدید برفباری کے باعث ریشیاں-لیپہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
ریشیاں میں ایک فٹ، شیر گلی پاس پر دو فٹ، نوکوٹ میں ایک فٹ، لیپہ میں آٹھ انچ اور موجی میں چھ انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ شاہرات کے مطابق مسلسل برفباری اور برفانی تودے گرنے سے راستے بند ہیں اور فوری بحالی ممکن نہیں۔ موسم بہتر ہوتے ہی سڑک کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انتظامیہ کی بار بار وارننگ کے باوجود 5 گاڑیاں موجی سے ریشیاں کی طرف روانہ ہوئیں، جو برف میں پھنس گئیں۔
تمام 20 مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، تاہم گاڑیاں وہیں چھوڑ دی گئی ہیں۔محکمہ شاہرات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب لیپہ روڈ پر شدید برفباری کے باعث آمد و رفت معطل ، خراب موسم کے پیش نظر کسی قسم کا بحالی آپریشن ممکن نہیں ، ایس ڈی او راجہ مسرور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ایک ٹیم کو ریشیاں سے مڈوے کی جانب بھیجا گیا جس نے دشوار گزار سڑک کا مشاہدہ کیا اور تصدیق کی کہ مسلسل برفباری کے سبب کئی گلیشیئرز گر چکے ہیں۔
انتظامیہ اور میڈیا کے بار بار انتباہ کے باوجود پانچ گاڑیاں موجی سے ریشیاں کی جانب روانہ ہوئیں، جن میں تقریباً 20 مسافر موجود تھے۔
یہ تمام مسافر مڈوے کے قریب برف میں پھنس گئے تھے، تاہم امدادی کارروائی کے بعد انہیں بحفاظت نکال کر ریشیاں پہنچا دیا گیا جبکہ گاڑیاں وہیں چھوڑ دی گئیں۔
محکمہ شاہرات کے مطابق، ویل لوڈر اور عملہ ریشیاں میں موجود ہے، چین ایکسکویٹر مڈوے پر تعینات ہے، جبکہ چین ڈوزر کو شیلٹر نمبر 3 (کلومیٹر نمبر 10) سے واپس مڈوے کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔
ایس ڈی او راجہ مسرور احمد کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہوتے ہی تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ حد تک کم وقت میں سڑک بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ خراب موسم میں سفر سے گریز کریں تاکہ خود کو اور دوسروں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ، 3 ہزار روپے کا ہوگیا!