امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں ہلچل، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کی خبروں کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، سرمایہ کار متضاد اطلاعات کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کھپت کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے ،وزیراعظم کی ہدایت

ایشیا میں ابتدائی تجارتی سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 88 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے خلیج عمان ایرانی پرچم بردار جہاز پر حملہ کرکے قبضے میں لیا گیا ہے اوراس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

دوسری طرف ایران نے اس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے جس پر پھر سے دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری، تیل وگیس کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

یہ بھی یاد رہے کہ امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز کھلنے پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اورایشیائی مارکیٹس میں بھی استحکام آیا تھا، اب دنیا کی نظریں اسلام آباد پر ہیں۔

Scroll to Top