نیلم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران شیخ بیلہ کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث 30سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں جس پر انتظامیہ نے فوری اقدام اٹھائے ہوئے گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کر لیا۔
انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا بندوبست کردیا گیا جبکہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم مختلف مقامات سے بند ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: را کیلئے جاسوسی، نیلم کے شہری سمیت3 گرفتار، سنسنی خیز انکشافات
تفصیلات کے مطابق شدید بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث شیخ بیلہ کے مقام پر 30سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں جس پر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم نے مقامی انتظامیہ نے بروقت رابطہ کیا۔
شاردہ انتظامیہ، تھانہ پولیس شاردہ و کیل، ٹوریسٹ پولیس اور نائب تحصیلدار کیل نےسیاحوں اورمقامی لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا اور سیاحوں کو مفت رہائش بھی فراہم کردی۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم نے جملہ ریسکیو سروسز کے حامل ادارہ جات کو پہلے سے ہی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ اس وقت ضلع ہذا میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، مین شاہراہ نیلم بوجہ لینڈ سلائیڈنگ مختلف مقامات سے فی الوقت ٹریفک کے لئے بند ہے،ا س لئے سفر سے گریز کیا جائے۔




