آزادکشمیرمیں بارش، برفباری شروع،نیا سلسلہ 2 دن تک جاری رہنے کی پیشگوئی

مظفر آباد، نیلم ، راولاکوٹ،جہلم ویلی(نمائندگان کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد، باغ، راولاکوٹ ، جہلم ویلی میں بارش جبکہ نیلم سمیت پہاڑوں پربرفباری کا رات کو شروع ہونیوالا سلسلہ جاری، سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کی دو دن بارش وبرفباری کی پیشگوئی۔

دارالحکومت مظفرآباد میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے۔ بادلوں کی گرج اور ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کے حسن کو مزید نکھار دیا۔

راولاکوٹ شہر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جو صبح کے وقت تک جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے،جہلم ویلی کے مضافات میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی

وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں رات گئے سے دو دن کے وقفے کے بعد تیزبارش جبکہ بالائی نیلم میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکاہے، جنت نظیر وادی نیلم میں سفید موتیوں کی برسات ہر بالائی علاقوں میں ہر سو سفیدی چھا گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،بالائی /وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

آزاد کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پر شدید برفباری کی بھی پیشگوئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔بارش برفباری کا سلسلہ کل بھی جاری رہیگا۔

Scroll to Top