امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ نہیں چاہتا تھا مجبورا جانا پڑا،اب یہ جنگ جلد ختم ہونے جا رہی ہے، ایران ذہین لوگ ہیں اور اچھے فائٹر ہیں۔
لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور مضبوط ترین معیشت موجود ہے جس کی بدولت ہر قسم کے چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ ڈیل ہوگئی تو پاکستان جائوں گا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کی بنیادی وجہ اس کا جوہری پروگرام ہے اور امریکہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکہ نے جو اقدامات ضروری سمجھے وہ کیے اور اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمارے ایک بحری جہاز پر 111میزائل داغے تاہم تمام میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، جس سے امریکی دفاعی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا تو یہ اس کے اپنے مفاد میں ہوگا، بصورت دیگر نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جنگیں سالوں تک چلتی رہیں لیکن ہم صرف 2ماہ سے اس میں ہیں، اور بہت جلد ہمیں فتح ملنے والی ہے۔یہ کوئی آسان ملک نہیں ہےایران ایک مضبوط اور سمجھدار حریف ہے، وہاں کے لوگ فائٹر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ میں شامل ہیں نہ ہوں گے، برطانیہ کا ٹرمپ کو جواب
ٹرمپ نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ موجودہ اضافہ بنیادی طور پر توانائی اور ایندھن کی قیمتوں کی وجہ سے ہے جو“عارضی” ہے۔




