مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر مظفر آبادمسعودا لرحمان کے کہنے پر دکانداروں نے ہڑتال ختم کردی،مسعودا لرحمان نے کہا کہ رمضان المبارک میں گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔
کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن سےمٹن مارکیٹ کے تاجروں محمد حفیظ میر ، سید یاسر شاہ ، ذکیر عباسی، راجہ صابر، محمد عارف، مشتاق عباسی، محمد اقبال عباسی ودیگر نے ملاقات کی۔
مویشی مانسہرہ / پنجاب سے خرید کر لانے پڑتے ہیں، جس کے باعث سرکاری انراخ پر گوشت کی فروخت میں تاجروں کو جائزمنافع نہیں ملتا،تاجروں نے کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا۔
کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہوگا، جملہ تاجربرادری احترام رمضان میں گوشت سمیت جملہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے معاشرے میں مثبت پیغام دے۔ اس مرحلہ پر گوشت کے انراخ میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔
کمشنر نے مٹن مارکیٹ کے تاجروں پر زور دیا کہ انتظامیہ اور تاجر مل کر سرکاری ا نراخ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کمشنر سے ملاقات کے بعد تاجروں نے ہڑتال ختم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ سرکاری انراخ کے مطابق گوشت فروخت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد ،قصابوں کا سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، دکانیں بند کردیں