بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے ایران کا اہم قدم

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک بڑی پیشکش کر دی ہے جس کے تحت بحری جہازوں کو بغیر کسی کارروائی کے آزادانہ طور پر گزرنے کا موقع مل سکے گا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو عمانی ساحل سے کھولا جا سکتا ہے۔ اس اہم اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اس مخصوص راستے سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کے مابین پیغامات کا تبادلہ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی ملاقات کا پہلا دور مکمل

ایران کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ عمانی ساحلی پٹی کی طرف بحری جہازوں پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ اس تجویز کو پیش کرنے کا بنیادی مقصد مذاکرات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا اور صورتحال کو قابو میں رکھنا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنگ کے بعد سے اب تک 20 ہزار سے زائد بحری جہاز اور آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں۔ اب اس نئی پیشکش کے بعد بحری جہاز آبنائے ہرمز کے عمانی ساحل والے راستے کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

Scroll to Top