وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف قصر اسلام پہنچے جہاں اُن کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم امور اور دو طرفہ تعلقات جبکہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ، قطر اور ترکیہ بھی جائیں گے

وزیراعظم میاں شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو نائب گورنر مکہ ریجن، شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور مملکت میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے پُرتپاک استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس سے قبل بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم 15 سے 18 اپریل تک مملکت سعودی عرب، ریاست قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر ہار ماننے والی شخصیت نہیں، امریکا ایران کشیدگی ختم کرائیں گے،لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید

سعودی عرب و قطر کے دو طرفہ دوروں میں وزیراعظم شہباز شریف دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں جاری دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ جائیں گے۔

Scroll to Top