روسی صدارتی محل کے ترجمان کی بھارتی ٹی وی پر پاکستان کی تعریف، شکریہ بھی ادا کیا

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ روس خطے میں جاری مذاکراتی عمل کیلئے سازگار ماحول اور فضا پیدا کرنے پر پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف فریقین کے درمیان رابطوں اور سفارتی بات چیت کو ممکن بنانے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، جس سے خطے میں ڈائیلاگ کے عمل کو تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،بھارتی میڈیا اسلام آباد مذاکرات کی کوریج کرنے پر مجبور

انہوں نے کہا کہ ایسے پیچیدہ اور حساس معاملات میں کسی بھی ملک کا غیر جانبدار اور متوازن کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے، اور پاکستان نے یہی کردار مؤثر انداز میں ادا کیا۔

دمتری پیسکوف کے مطابق مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل کسی ایک دن کا عمل نہیں بلکہ اس کے لیے مسلسل سفارتی رابطے، اعتماد سازی اور سنجیدہ کوششیں درکار ہوتی ہیں، جن میں پاکستان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

کریملن کے ترجمان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان آئندہ بھی اسی طرح مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

بھارتی ٹی وی چینلز پر عمومی طور پر پاکستان مخالف مؤقف رکھنے والے افراد کو ہی زیادہ نمائندگی دی جاتی رہی ہے تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا چلایا جا سکے لیکن پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور اس سے ملنے والی کامیابیوں پر بھارتی میڈیا بھی تعریف پر مجبور ہو گیا ہے

پاکستان نے سفارتی کوششیں شروع کیں تو اس پربھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا کہ ایرانی وفد نے پاکستان آنے سے انکار کردیااور کبھی کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس راستے سے واپس چلے گئے ہیں لیکن دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی آمد اور 21گھنٹےکے کامیاب مذاکرات کے بعد بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے جعلی اکائونٹ ،بھارتی منظم ڈس انفارمیشن مہم کا انکشاف

بھارتی میڈیا نے معاہدہ کے بغیر مذاکرات ختم ہونے پر بھی پروپیگنڈا کیا جسے بھارتی عوام کی جانب بھی مسترد کیا گیا ، بھارتی عوام نے کہا کہ پاکستان انسانی جانیں بچانے کیلئے کوششیں کررہا ہے تعریف نہیں کرسکتے تو کم ازکم پروپیگنڈا نہ کیا جائے۔

عوامی سطح پر سخت ردعمل کے بعد بھارتی میڈیا اب پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہے کیونکہ جس صحافی یا تجزیہ کا ر کوپروگرام میں بلایا جاتا ہے وہ پاکستان کی تعریف سے بات چیت شروع کرتا ہے اور بھارتی اینکرز کو منہ کی کھانا پڑتی ہے۔

Scroll to Top