اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اپنے 4 روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ ان دوست ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ، اقتصادی امور اور سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری!
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال کے ساتھ ساتھ ‘اسلام آباد مذاکرات’ کے تناظر میں بھی اہم مشاورت کی جائے گی۔ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم قطر اور ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ان ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے سفارتی و تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔




