میرپور انتظامیہ ان ایکشن،گرانفروشی پر 21 دکاندار گرفتار، غیر معیاری اشیاء تلف

میرپور (محمداعظم) اسسٹنٹ کمشنرمیرپور راجہ زاہدحسین خان،تحصیلدار عمران یوسف نےیکم رمضان المبارک کو پرائس کنٹرول کی چیکنگ کے دوران 21 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا، کئی کو جرمانے اور وارننگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے آغاز کیساتھ ہی گرانفروشوں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے جبکہ عوامی شکایات اور میڈیا کی آگاہی پر انتظامیہ نے بھی کارروائیاں کی ہیں ، ضلع میرپور میں مجسٹریٹس نے بھی کارروائیاں کی ہیں۔

تحصیلدار عمران یوسف نے شہر میں مرکزی سبزی فروٹ منڈی میں اپنی موجودگی میں بولی کروائی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد نے نانگی،کرکٹ سٹیڈیم چوک،ایف ون روڈ،چونگی اور دیگر مقامات پر اشیاء خورد ونوش جن میں سبزی، فروٹ،پکوڑے سموسے،دودھ دہی،کھجوراور دیگر کھانے پینے کی دوکانوں کی پڑتال کی۔

دوران پڑتال حفظان صحت کے اصولوں کے منافی گھی اور آئل کو تلف کیا گیا اور مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے اور کئی کو وارننگ جاری کیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ اگر کسی نے مقرر کردہ نرخوں سے زائد کوئی بھی چیز فروخت کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ کے نظام کو سراہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ،مظفر آباد میں 22گرانفروش گرفتار ،147کو وارننگ ،137کو بھاری جرمانے

Scroll to Top