پاکستان میں ای کامرس کا نیا دور: معروف انٹرنیشنل کمپنی علی بابا کی انٹری

پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ معروف عالمی ای کامرس کمپنی ’علی بابا‘ (Alibaba) نے باقاعدہ طور پر پاکستان میں اپنی انٹری کر لی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے علی بابا کی کمپنی ’کوکوٹیک‘ (Kokotik) کو پاکستان میں کام کرنے کے لیے لائسنس جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، علی بابا اپنی کمپنی ’کوکوٹیک‘ کے ذریعے پاکستان میں “اب خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں” (Buy Now, Pay Later) کی سہولت متعارف کروائے گی۔ اس سروس کے تحت صارفین ای کامرس مارکیٹ میں اپنی پسند کی مصنوعات اور خریداری آسان اقساط پر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کہاں پہنچ گیا؟

اس ترقیاتی اقدام میں یہ بھی شامل ہے کہ علی بابا اس اقدام کے ذریعے پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور صارفین کو خریداری کے جدید اور آسان مواقع میسر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پریشان نہ ہو، سعودی ولی عہد کی جانب سے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کا اعلان

Scroll to Top