مظفر آباد اور مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع،محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کردیا

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور اسکے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے ،دودن قبل بھی آزاد کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی تھی جس کے سبب جاتی ہوئی سردی واپس لوٹ آئی تھی اب ایک بار پھر آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

ادھر محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر میں پہاڑوں پر شدید بارش اور برف باری متوقع ہے۔

آج اور کل پنجاب میں بھی بارش ہوگی ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری 4 مارچ تک جاری رہے گی،اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔آزاد کشمیر میں بارش،برفباری کا سلسلہ تھم گیا،سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی

.اس کے علاوہ آزاد کشمیر مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ایک اور طاقتور مغربی موسمی نظام بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو اپنے ساتھ پہاڑوں میں گرج چمک، ہوا اور برف باری کا امکان لے کر آئے گا۔پی ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو برف باری، طوفانوں اور سیلاب کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔آزاد کشمیر: برفباری کے بعد سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال،آج کا موسم

Scroll to Top